پشتو اداکارہ خوشبو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
06-10-2024
(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پشتو اداکارہ خوشبو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اداکارہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ اداکارہ خوشبو کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لی ہے۔