عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں
06-10-2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ برقرار رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2292 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔