عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

06-10-2024

(لاہور نیوز) عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں کل سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، بشریٰ بی بی کی درخواست میں اپیل کی گئی سیشن کورٹ میں زیر التوا سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے استدعا کی کہ کیس واپس بھیج کر سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو محفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے یا پھر ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔ بشریٰ بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی۔