پنجاب پولیس کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کر دی گئی

06-10-2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کر دی گئی، آئندہ مالی سال کیلئے 10 ارب روپے کم ملیں گے۔

پچھلے مالی سال میں 1 کھرب 93 ارب روپے کی ڈیمانڈ منظور کی گئی، نئے مالی سال کیلئے بھی پولیس نے 1 کھرب 93 کروڑ  روپے طلب کئے۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ میں 10 ارب روپے کمی کی ہدایت کی، اس لئے رواں مالی سال پولیس کو پچھلے سال سے 10 ارب روپے کم ملیں گے، اب پنجاب پولیس کا بجٹ ایک کھرب 83 ارب روپے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں ویلفیئر، کاسٹ آف انویسٹی گیشن اور پٹرول پر کٹ لگا ہے، پٹرول کی مد میں آئندہ مالی سال کے لئے 12 ارب روپے مانگے گئے ہیں جبکہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے بھجوایا گیا بجٹ پنجاب حکومت نے منظور کر لیا۔