ملز مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

06-10-2024

(ویب ڈیسک) ملز مالکان کی درخواست پر شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاری کر لی، پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی کی برآمد کے لئے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی، حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہو گیا اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لئے اجازت مانگی تھی، وزیراعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔