سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا اعلان

06-10-2024

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 20.5 فیصد ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔