عمران خان پر سنگین مقدمات کے اندراج کا معاملہ، پنجاب حکومت سےجواب طلب

06-10-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے حکم دیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔