ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 120 ارب کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ

06-10-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 120 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئندہ بجٹ میں 9 ڈویژنل سالڈ ویسٹ کمپنیز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے 188 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں کمپنیوں کو فنڈز دیئے جائیں گے۔ ذرائع محکمہ فنانس پنجاب کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے خسارے کو بھی ختم کیا جائے گا، کمپنیوں کو آپریشنز کی مد میں یہ بجٹ دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے 120 ارب روپے کمپنیوں کو دینے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔