پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، انٹربینک میں ڈالر مہنگا
06-10-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تاحال برقرار ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 467 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 286 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 109 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار754 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔