برائلر مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، پہنچ سے باہر
06-10-2024
(ویب ڈیسک) مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔
لاہور میں چکن کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 484 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے جبکہ پرچون ریٹ 334روپے فی کلو جاری کر دیا گیا ۔ فارمی انڈے 2روپے فی درجن مہنگے ہو نے کے بعد 239 روپے فی درجن مقرر کر دیے گئے۔ انڈوں کی پیٹی 7050 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔