نشتر کالونی: رشتہ داروں میں جھگڑےکےدوران فائرنگ،3 راہگیر زخمی
06-10-2024
(ویب ڈیسک) نشتر کالونی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ رشتہ داروں سےجھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی زد میں آ کر راہگیر زخمی ہوگئے، جن میں صبا، یاسین اورعمران شامل ہیں۔ ملزم متین نے لڑائی جھگڑے کےدوران فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔