شہر میں دو پولیس مقابلے،چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

06-10-2024

(ویب ڈیسک)کرول پنڈجنگل کےقریب پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کرول پنڈ جنگل کے قریب لوگوں کو لوٹ رہے تھے ، ایس ایچ اوتھانہ گجرپورہ پولیس ٹیم کےہمراہ  15کال پرفوری پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کےتبادلےمیں 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کےطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت رانا شاہد اور رانا شہزاد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کا گینگ ڈکیتی ،چوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔  ایک اور پولیس مقابلہ راوی روڈ جنگل کالونی کے قریب ہوا،راوی روڈ پولیس نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا توپولیس کے روکنے پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ راوی روڈ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر2 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی  میں گرفتارکرلیےگئے۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عثمان اور بشارت کے نام سے ہوئی ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔