قومی ٹیم کی بھارت سے بدترین شکست، شائقین پر سکتہ
06-10-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ پر سکتہ طاری ہے، نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی باؤلرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں شانے چت کردیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کہنے کو چوٹی کے بیٹرز ہیں، اصل کارکردگی دکھانے کا دن آیا تو ڈھیر ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں، بابر اعظم کے بھارت کے سامنے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔