اننگز کے آخری دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی: بابر اعظم

06-10-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی تھی، گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی، بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیلے، اننگز کے بقیہ 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بیٹرز کی لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، شاہین بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔