سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا، شرح سود میں کمی کا امکان

06-10-2024

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کااعلان کرے گا۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد مرکزی بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔