ریما خان حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں،مداحوں کیساتھ تصویر شیئر کردی

06-09-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان بھی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ریما خان نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں حجاب اور عبایہ میں ملبوس تھیں جبکہ اُنہوں نے چہرے کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ 7 جون کو جمعے کی صبح پاکستان سے مدینہ پہنچ گئی تھیں، اس موقع پر اداکارہ نے اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔ اس کے علاوہ، اُنہوں نے اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ مسجد نبویﷺ کے صحن میں پرندوں کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی تھیں۔مذکورہ ویڈیو میں بھی اداکارہ کو عبایہ اور حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے، ریما خان نے بتایا کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مدینہ آئی ہیں۔