سینئر اداکار جاوید شیخ فراڈ پر فراڈ کا مقدمہ درج

06-09-2024

(ویب ڈیسک) نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5 دیگر افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ روات پولیس نے میاں بیوی کی درخواست پر نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5دیگر افراد کے خلاف منافع کا مبینہ جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلیے طلب کر لیا۔ امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم اسٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا، انھوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبورہوکر  عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔