ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گر گئی

06-09-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی جانب سے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گر گئی، فخر زمان 13 رنز بنا کر ہارڈک پانڈیا کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 119 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ریشبھ پنٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی اننگز   120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکی اور کپتان بابر اعظم 26 رنز کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر سوریا کمار یادیو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا گیا، واضح رہے کہ ٹاس سے قبل بھی بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ بارش روکنے پر میچ کا دوبارہ آغاز ہوا اور دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 12 رنز کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، چوتھی وکٹ 89 کے مجموعی سکور پر گری جب سوریاکمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 95 رنز کے مجموعی سکور گری جب شیوام ڈوبے3 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ چھٹی وکٹ ریشبھ پنٹ کی گری جو 42 رنز بنا کر عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر عامر نے رویندر جدیجا کوصفر پر بولڈ کرکے بھارت کی ساتویں وکٹ گرادی۔ بھارت کی آٹھویں وکٹ112 کے مجموعی سکور پر گری جب ہارڈک پانڈیا حارث رؤف کی گیند پر 7 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے جبکہ اگلی ہی گیند پر حارث رؤف نے جسپریت بمرا کو صفر پر آؤٹ کردیا، بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3،3 ، محمد عامر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔