بڑے مقابلے سے قبل نیویارک میں بارش، پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا

06-09-2024

(لاہور نیوز) پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں تیز بارش، پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نیو یارک نساؤ کاؤنٹی کے اسٹیڈیم میں ہوگا، نیویارک نساو کاؤنٹی میں مطلع ابر آلود رہا اور اب تیز بارش شروع ہوگئی، پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا۔ میچ کے دوران نساو کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دن گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان بارش کے 40 فیصد چانسز کی پیش گوئی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔