ڈیفنس: کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

06-09-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کےعلاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

لاہور میں اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات میں کمی نہ لائی جا سکی، تھانہ ڈیفنس سی کی حدود  فیز 7 میں اوور سپیڈنگ اور کم عمری کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ  ہوا۔  کم عمر ڈرائیور نے اوور سپیڈنگ کرتےہوئے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار آپس میں بھائی تھے، موٹر سائیکل سوار لڑکوں کے والدین حج پر گئے ہوئے ہیں،موٹرسائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 30 سالہ عبداللہ خان اور 22 سالہ عبدالہادی خان کے نام سے ہوئی ۔ حادثے کا شکار ہونے والے لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق خوفناک حادثے میں عبدالہادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبداللہ خان شدید تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، کار ڈرائیور کی شناخت 17 سالہ مجتبیٰ وقاص کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کار کو جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔