کبریٰ خان بھی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گن گانے لگیں

06-09-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان بھی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گن گانے لگیں۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نجی ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ  کرکٹ میں دلچسپی کیوں نہیں رکھتیں؟ جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، جب پاکستان کھیلتا ہے تو میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوتی ہوں لیکن میں نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو فالو نہیں کیا۔ میزبان نے کبریٰ سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کا نام پوچھا جس پر انہوں نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نام لیا اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ ٹیم میں ایک بہترین اضافہ ہیں،  اگرچہ مجھے کرکٹ میں دلچسپی نہیں ہے تاہم میں کرکٹ صرف نسیم شاہ کے  کھیل کیلئے پسند کرتی ہوں۔