ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 543 میگاواٹ تک پہنچ گیا

06-09-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار543میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے ‍‍‍‍‍ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار 457 میگاواٹ ہے، پن بجلی سے 6 ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 782 میگاواٹ بجلی پیدا  کی جار رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے184،بگاس سے 132 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 894 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ بجلی شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہے۔