مریدکے: ٹریلر اور رکشہ میں تصادم کے باعث 2 نوجوان جاں بحق

06-09-2024

(لاہور نیوز) ٹریلر اور رکشے میں تصادم کے باعث 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مریدکے کے علاقے کھوڑی سٹاپ کے قریب ٹریلر اور رکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جان سے چلے گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے متاثرہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھکر میں جھنگ روڈ پر ٹرک نے راہگیر 2 خواتین کو کچل دیا، حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔