عید قریب آتے ہی پیاز ، آلو سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
06-09-2024
(لاہور نیوز) عید قربان قریب آتے ہی پیاز، آلو سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔
سبزی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو تک پہنچ گیا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 55 روپے فی کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اعداد وشمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ آلو کا سرکاری نرخ 75 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک آلو بیچا جا رہا ہے، لہسن کا سرکاری نرخ 350 جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، ادرک کا سرکاری نرخ 675 جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں بند گوبھی 50اور پھول گوبھی 150 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، لیموں کا سرکاری نرخ 400 جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو بیچا جارہا ہے، برائلر گوشت 12 روپے کلو مہنگا ہو نے سے 438 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ فارمی انڈے 237 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔