ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

06-08-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹ مین نے 4، اینریچ نورٹجے اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 12 سکور پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، اس کے بعد ٹرسٹن اسٹبس نے 33 اور ڈیوڈ ملر نے ناٹ آؤٹ 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کیا۔