سابق فاسٹ باولر سلمان بٹ نے بھی تنقید کی توپوں کا رخ حارث روف کی جانب کردیا

06-08-2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا پرسابق کپتان سلمان بٹ قومی ٹیم بالخصوص فاسٹ باولر حارث رؤف پر برس پڑے ۔

ایک انٹرویو  کے دوران سلمان بٹ نے پاک امریکا میچ پر تبصرہ کرتے ہوئےحارث رؤف کے آخری اوور پر بھی بات کی اور کہا کہ ہمارے لیے آخری اوور میں باولر کی پٹائی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔سلمان بٹ نے حارث رؤف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ ہے جو اپنی فیلڈ دیکھے بغیر گیند کرواتا ہے، آخری اوور میں حارث کا مڈ آف سر کل کے اندر ہے، اس کے باوجود حارث نے آخری بال  فل بال کروائی اور چوکا لگ گیا اس کے بعد سب نے دیکھا کہ کپتان حارث پر چیخے بھی کہ  میں آگے کھڑا ہوا ہوں۔ سلمان بٹ نے حارث رؤف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کو پتا ہونا چاہیے جب آپ مڈ آف اوپر لیتے ہیں تو آپ فل بال نہیں کھیلتے، یہ کرکٹ کی بنیادی باتیں ہیں لیکن حارث کا اسٹائل ہے گیند پر رنز کھانے کے بعد وہ بیٹھ جاتا ہے سر پر ہاتھ رکھ لیتا ہے جیسے اس کے شیئرز کا نقصان ہوگیا ہو یا کوئی چیز چوری ہوگئی ہو، مجھے سمجھ نہیں آتا وہ یہ سب کرکے کیا ظاہر کرنا چاہتا ہے؟