مصنوعی مٹھاس کا استعمال کس حد تک خطرناک ہوسکتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

06-08-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے استعمال ہونے والا ایک کیمیکل xylitol ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون میں زائلیٹول کی سطح بلند ہونے سے تین سال کے اندر ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کے دیگرمسائل میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔مذکورہ بالا تحقیق میں 3000 سے زائد افراد کے تجزیے کے بعد منظر عام پر لائی گئی ہے۔ لیبارٹری میں کی گئی تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زائلیٹول پلیٹلیٹس کے جمنے کا سبب بنتا ہے جس سے خون کے جمنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔واضح رہے کہ زائلیٹول صفر کیلوری کی حامل مصنوعی مٹھاس ہے جو عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگم، بیکنگ آئٹمز اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔