اداکار احمد علی بٹ کا حارث روف پر گرین کارڈ کیلئے خراب باولنگ کرنےکا الزام

06-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکاسے شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکار احمد علی بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز شیئر کیں، اُنہوں نے اپنی پہلی اسٹوری قومی بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب ہمیں اس پہیلی کا جواب مل جائے گا کہ اعظم خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے؟ احمد علی بٹ نےحارث رؤف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤث نے میچ کے آخری 15 اوورز میں اس بات کو یقینی بنایا کہ امریکی ٹیم رنز بنالیں تاکہ وہ (حارث رؤف) گرین کارڈ حاصل کر سکیں۔اداکار نے قومی ٹیم کی خراب فیلڈنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرم آلو کی طرح کیچز چھوڑے گئے جبکہ اضافی رنز ایسے دیے کہ جیسے بارش ہو رہی ہے۔