شوبز میں کامیابی کا راز کیا ہے؟سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے نوجوان فنکاروں کو مفید مشورہ دیدیا

06-08-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشر ف نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی اوراچھا فنکار بننے کیلئے کردار کو حقیقت سے قریب تر کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔

تفصیلا ت کےمطابق اپنے ایک بیان میں روبینہ اشر ف کا کہنا تھا کہ شوبز میں محض خوبصورت نظر آنے سے کامیابی نہیں ملتی،کردار کو اسکرین پر اس انداز میں پیش کرنا پڑتا ہے جس سے ناظرین بھی اس کردار کے جذبات کو اپنے دل میں محسوس کرسکیں۔ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاروں کو اپنے کردار کے حوالے سے ڈائریکٹر سے مشاورت کرنی چاہئے اور سینئر اداکاروں سے بھی معاونت لینی چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار کردار کو حقیقت سے قریب تر پیش نہیں کرسکتا تو اس کی انڈسٹری میں کامیابی بہت مشکل ہوتی ہے۔