شاہین شاہ آفریدی کو بھارتی شائقین نے گھیر لیا،پھر کیا ہوا؟جانئے

06-08-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپکی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا، روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بلکل اچھی باولنگ نہیں کرنی ہے۔ بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ روایتی حریف  بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔