امریکا سے بدترین ہار !پروفیسر حفیظ نے بھی خاموشی توڑ دی

06-08-2024

(ویب ڈیسک) امریکا کیخلاف سُپر اوور کی حکمت عملی پر سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بھی سوال اٹھادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے سپر اوور محمد عامر سے کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کو اوور دینا چاہیے تھا کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ عامر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور یہ انکا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک دن میں 2 میچز کیسے ہاری؟ پہلے ہم 20 اوور کا کھیل ہارے اور پھر سپر اوور۔ یہ اعصاب شکن بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ تھی جس میں امریکا نے ہمیں شکست دی۔