آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست جاری کردی،شاہین آفریدی کانام بھی لسٹ میں شامل

06-08-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مئی کے لیے ’ پلیئر آف دی منتھ ‘ کی دوڑ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا،فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدوار کے طور پر تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، ان میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر گڈاکیش موٹی اور آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر بھی شامل ہیں۔پاکستانی لیفٹ آرم پیسر کو مئی میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی نے گذشتہ ماہ کے دوران 14.5 کی اوسط سے10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔