وزیراعلیٰ کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس
06-08-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔