پری مون سون سے قبل واسا املاک کی مرمت اور بحالی کا پلان
06-08-2024
(لاہور نیوز) واسا نے پری مون سون سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
واسا کی ڈرینوں، ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، پری مون سون کی بارشیں 15 جون سے متوقع ہیں، بارشی پانی کے نکاس کے لئے مشینری کی مرمت کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی اور ڈیزل انجن کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا، شادی پورہ ڈسپوزل سٹیشن سکرین کی مرمت 9 لاکھ 94 ہزار روپے سے کی جائے گی، جی بلاک ڈسپوزل سٹیشن کی سکرین کی بحالی کا کام 4 لاکھ 92 ہزار روپے سے کیا جائے گا، کینال روڈ انڈر پاسز کے ڈسپوزل سٹیشن کی چیکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ فیروز پور روڈ انڈر پاس پر 100 کے وی کے جنریٹر کی انسٹالیشن کا کام 8 لاکھ 61 ہزار روپے سے کیا جائے گا، چھوٹا راوی ڈسپوزل سٹیشن پر تین ڈیزل انجنز کی مرمت پر 12 لاکھ 54 ہزار روپے لاگت آئے گی، اسی طرح بابو صابو ڈرینیج سٹیشن پر 25 کیوسک کے پمپ نمبر 9 کا کام 14 لاکھ 29 ہزار روپے سے ہو گا۔ واسا کی مشینری کی مرمت اور بحالی کا کام پری مون سون کی بارشوں سے پہلے کیا جائے گا۔