ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 155 میگاواٹ تک پہنچ گیا
06-08-2024
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 155 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 845 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 680 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 980 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ونڈ پاور پلانٹس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 172، بگاس سے 124 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 989 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔