سموگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

06-08-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق عید الاضحٰی کے باعث مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی جاتی ہے، مارکیٹس پیر سے جمعرات تک رات 12 بجے جبکہ جمعہ سے اتوار تک رات 1 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات کے باعث واٹر لیول میں دیر سے کمی واقعہ ہو رہی ہے، اب لاہور میں ہر سال واٹر لیول محض 1.3 میٹر جبکہ 2017 میں 6.5 میٹر نیچے جا رہا تھا، باغ جناح میں تجاوزات کے باعث نہری کی بجائے زمینی پانی استعمال ہو رہا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ وکیل پنجاب حکومت انتظامیہ سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں، پنجاب حکومت کی سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔