قربانی کے جانوروں کو قربان کرنے کیلئے قصابوں کی بکنگ جاری

06-08-2024

(لاہور نیوز) قربانی کے جانوروں کو قربان کرنے کیلئے قصابوں کی بکنگ کا عمل جاری ہے۔

لاہور کے تربیت یافتہ اور پیشہ ور قصابوں کی بکنگ 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے، دیہاڑی دار اور غیر تربیت یافتہ قصائی شہریوں کے جانوروں کی قربانی پکڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ پیشہ ور قصابوں کی عید سے ایک ماہ قبل ہی بکنگ شروع ہو جاتی ہے، پندرہ دن پہلے عید کے تینوں دن کی قربانی کی بکنگ مکمل ہو گئی۔ پہلے دن بکرا 6000 سے 8000 روپے تک، گائے 35000 روپے تک جبکہ اونٹ 40000 ہزار روپے تک قربانی کیلئے بک ہو چکا ہے۔ قصابوں کا کہنا ہے گاؤں، دیہاتوں سے دیہاڑی دار قصائی ریٹس بھی کم دیتے ہیں اور گوشت بھی خراب کرتے ہیں۔