عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی
06-08-2024
(لاہور نیوز) دوران عدت نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تین فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے، استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کئے، ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جا سکتی تھی۔