پنجاب: خسرہ سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے، 321 مشتبہ کیسز رپورٹ

06-08-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے باعث 3 بچے دم توڑ گئے اور مزید 321 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ  24 گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 321 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، خسرہ کے باعث ملتان ، خانیوال اور مظفرگڑھ میں ایک ایک بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔