پھول نگر : مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
06-08-2024
(لاہور نیوز) ضلع قصور کے شہر پھول نگر تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی جبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 4ڈاکوؤں نے شیر پور روڈ پرشہری سے 72ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ چاروں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت منظور عرف جھورا ماچھی کے نام سے ہوئی،جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی ڈاکوکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔