سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی کازلسٹ جاری کر دی گئی

06-08-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی کازلسٹ جاری کر دی گئی۔

کازلسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ رواں ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک کیسز کی سماعت کریں گی جبکہ بنچ نمبر دو میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کرینگے۔ کازلسٹ کے مطابق بنچ 10 جون سے لیکر 14 جون تک کیسز کی سماعت کریں گے۔