رواں مالی سال کے 10 ماہ میں حکومتی قرضوں کے حجم میں 13 فیصد اضافہ

06-07-2024

(لاہورنیوز) رواں مالی سال کے 10 ماہ میں حکومتی قرضوں کے حجم میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی سے اپریل کے دوران حکومت کا قرضہ بڑھ کر 66 ہزار83 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں حکومت کا قرضہ تقریباً 58 ہزار 60 ارب روپے تھا۔اس عرصے کے دوران ملکی قرضے 22 فیصد اضافے سے 44,482 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران بیرونی قرضے 2 فیصد کم ہو کر 21,602 ارب روپے رہ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضہ 15.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2461 ارب روپے تک پہنچ گیا۔