کیا آپ جانتے ہیں میچ سے قبل شاہد آفریدی کی اعظم خان سے فون پر کیا گفتگو ہوئی تھی؟

06-07-2024

(ویب ڈیسک)پاک امریکا میچ سے قبل سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور اعظم خان کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کی تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق امریکا سے میچ میں شکست کے بعد نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران  شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی مشکل وقت سے گزررہا ہو میں اسے بطور سینئر کال کرتا ہوں، کئی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اعظم پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید ہورہی ہے، میں ابھی انگلینڈ میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو کالز بھی کی، ان  کو فون پر  میرا یہی میسج تھا کہ  آپ پرفارم نہیں کرو گے تو آپ کی فٹنس پر بات آئے گی، یہ بات میں اعظم سے  8،9 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔