امریکا کے ہاتھوں بد ترین شکست پر کامران اکمل بھی خاموش نہ رہ سکے،سابق وکٹ کیپر بھی بول اٹھے

06-07-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست کو توہین آمیز قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم انگلینڈ جیسی بڑی ٹیم کیخلاف فائٹ کرکے ہارتی تو دُکھ نہیں ہوتا لیکن اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کیخلاف شکست توہین آمیز ہے، پہلے ڈرا کرنا پھر! سپر اوور میں ہار جانا پاکستان کرکٹ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا۔ کامران اکمل نے کہا کہ امریکی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے کیونکہ انہوں نے گرین شرٹس کے مقابلے میں  بہترین کرکٹ کھیلی، وہ بلکل بھی کسی کم درجے کی ٹیم کے لقب کے مستحق نہیں۔ سابق کرکٹر نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے! جب آپ من مانیاں کرکے ٹیم بنائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔