یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں بین الاقوامی لینگویجز اینڈ لٹریچر کانفرنس اختتام پذیر

06-07-2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں دو روزہ بین الاقوامی لینگویجز اینڈ لٹریچر کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

کانفرنس کا مقصد زبان اور لٹریچر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، انٹرنیشنل اور نیشنل سکالرز، ریسرچرز اور پریکٹیشنرز سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹی ممبران بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، دوسرے روز کانفرنس کا موضوع ایریزر، ریزسٹنس اور انوویشن رکھا گیا، علمی میدان میں ریسرچ اور آئیڈیاز کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ڈین آف فیکلٹی آف انگلش لٹریچر ڈاکٹر فہمیدہ سلطان نے فلسطینیوں کے حوالے سے بات کی ، ریسرچ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انگلش لٹریچر ڈاکٹر بابر سلطان علی نے طلبہ میں لینگویجز اور لٹریچر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکا نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا، کانفرنس کے اختتام پر مہمانان گرامی میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔