پنجاب حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے: احمد خان بھچر
06-07-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے لئے کچھ نہیں مانگتے ہیں، اگر کولر لگا ہے تو وہ ہر جیل میں لگا ہوا ہے، ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہئے، وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولتیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جیسے فیصلے آ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ٹارچر کیا جا رہا ہے اور عدت کیس کو دانستہ طور پر طویل کیا جا رہا ہے۔