عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

06-07-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بغیر کسی ردو بدل کے برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2362ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 243000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 208333روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔