نجی سکولوں کی رجسٹریشن تیز کرنے کا فیصلہ
06-07-2024
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کو پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کرانے کا موقع دیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن نے تمام اے ای اوز کو پرائیویٹ سکولوں کا وزٹ کرنے کا حکم دے دیا، اے ای اوز ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں سکولوں کا دورہ کریں گے۔ لاہور کی پانچ تحصیلوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا، رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔ پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن کیلئے 20 جون تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔