ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، دس پلاٹ واگزار
06-07-2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دس پلاٹ واگزار کروا لئے۔
ایل ڈی اے ٹیم نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی سربراہی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ جوہر ٹاؤن ڈی بلاک، ای بلاک ،اے ٹو بلاک میں قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کروائے گئے، کیو بلاک اور سی ون میں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں، جوہر ٹاؤن آر ٹو بلاک میں بھی دو پلاٹ قبضہ مافیا سے واگزار کروا لئے گئے۔