پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام عالمی یوم تحفظِ خوراک پر سیمینار

06-07-2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام الحمرا ہال میں عالمی یوم تحفظِ خوراک پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی خوراک کی حفاظت کے حوالے سے غیر متوقع حالات کے لئے ہر دم تیار ہے، اس سال فوڈ سیفٹی ڈے کا عنوان ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنا جو فوڈ سیفٹی کو متاثر کر سکتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا فوڈ اتھارٹی نے کم وقت میں اپنا آپ منوایا، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید بطور ڈی جی خدمت خلق کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ2012 ء میں بننے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 8 ماہ کے دوران 36 اضلاع میں مکمل فعال کیا، غذائی تبدیلی کا آغاز اپنے گھر سے کریں، بچوں کو اچھی غذا دیں تاکہ ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری اور ترسیل میں ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کی جا رہی ہے۔ سیمینار میں تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، ڈی جی سول سروسز اکیڈمی اور ماہرغذائیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکا نے کہا ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے ناقابل ضمانت قانون کی ضرورت ہے۔